آسٹریلوی حکومت کا دوسرے ممالک میں پھنسے افراد کے لئے مالی امداد کا اعلان

ڈیپارٹمنٹ آف فورن افئیرز اینڈ ٹریڈ کے مطابق کووڈ۔۱۹ کے باعث وہ افراد جو آسٹریلیا سے باہر پھنسے ہوئے ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں، آسٹریلوی حکومت سے بغیر سُود قرضہ لے سکتے ہیں۔

SOP in Pakistan for overseas passenger

Source: Anus Saeed

اسمارٹ ٹریولر کی ویب سائٹ پر وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس قرضے کا مقصد اُن افراد کی مدد کرنا ہے جو باہر کے ممالک میں مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسی بھی طریقے سے پیسے حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔

ادارے کے مطابق اس قرضہ پر سود نہیں ہوگا اور یہ صرف روز مرہ کی زندگی کے خرچے اور آسٹریلیا واپسی کی پرواز کے لئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس قرضے کو حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل شرائط ہیں۔

۔ آسٹریلوی شہری ہونا

۔ کم سے کم اٹھارہ سال کا ہونا

۔ مالی امداد حاصل کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہوں، اس کا ثبوت درکار ہوگا

اسمارٹ ٹریولر کے مطابق وہ افراد جو آسٹریلیا واپس آچکے ہیں اس قرضے کے اہل نہیں۔

کتنا قرضہ ملے گا؟

۔ ایک شخص کے لئے دو ہزار ڈالر

۔ ایک ہی خاندان کے دو افراد کے لئے تین ہزار ڈالر

۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کے لئے چار ہزار ڈالر

۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کے لئے پانچ ہزار ڈالر

۔ چار سے زائد افراد پر مشتمل خاندان کے لئے خصوصی طور پر احکامات جاری کئے جائیں گے

۔ اگر والد یا والدہ میں سے ایک شخص بھی آسٹریلوی شہری ہے تو پورے خاندان کو مالی امداد مل سکتی ہے

درخواست جمع کرانے کا طریقہ؟

قرضے کی درخواست جمع کرانے سے پہلے آپ کو بینک، انشورنس کمپنی، اپنے دوست احباب، مقامی مالی امداد کے ادارے یا جہاں آپ ملازمت کرتے ہیں، رابطہ کرنا ہوگا اور ان کے ثبوت درخواست میں شامل کرنے ہوں گے۔

درخواست فارم اس آن لائن مقام سے حاصل کریں۔

https://www.smartraveller.gov.au/COVID-19/covid-19-overseas-financial-assistance/application

درخواست جمع کرانے کے بہتر گھنٹے بعد ایمیل کے ذریعے جواب موصول ہوگا جبکہ قرضہ ملنے میں مزید بہتر یا زائد گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

قرضے سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس ایمیل اور فون نمبر کا استعمال کریں۔

smartraveller@dfat.gov.au 

+61 2 6261 3305 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand