کووڈ-19 اپ ڈیٹ : نیو ساوتھ ویلز میں لاک ڈاون کا آخری ہفتہ جبکہ میلبرن دنیا میں سب سے زیادہ لاک ڈاون میں رہنے والا شہر بن گیا ۔

یہ 4 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال ہے ۔

People are seen exercising at Albert Park Lake in Melbourne, Monday, October 4, 2021. Melbourne has become the most locked down city in the world, surpassing the 245-day record set by Argentina's Buenos Aires. (AAP Image/Daniel Pockett) NO ARCHIVING

People are seen exercising at Albert Park Lake in Melbourne, Monday, October 4, 2021. Source: AAP Image/Daniel Pockett

وکٹوریہ میں نئے آنے والے 45 فیصد کووڈ کیسسز کی عمریں 30 سال سے کم ہیں ۔

ریجنل نیو ساوتھ ویلز میں لیزمور کے علاقے میں آج سے سات روزہ لاک ڈاون کا آغآز ہو گیا ہے ۔

کینبرا کی 12 سال سے زائد عمر کی 93 فیصد آبادی جزوی ویکسین حاصل کر چکی ہے ۔

کوئینز لینڈ میں کووڈ-19 کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں 1377 نئے مقامی کیس کووڈ-19 کیس سامنے آئے ہیں اور چار افراد انتقال کر گئے ہیں ۔

ملڈورا میں نکاسی آب کے نمونوں میں وائرس کے آثار پائے گئے ہیں ۔ ریجنل وکٹوریہ شپرٹن اور مورویل سمیت درجہ اول کی ایکسپوژر سائیٹس فہرست میں شامل ہوگئیں۔

چھ لاک داونز کے دوران میلبرن کے رہائشیوں نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونزآئرسکو پیچھے چھوڑتے ہوئے  246 دن گھروں میں محدود رہنے کے احکامات کے تحت گزارے ہیں  ۔

اپنے نزدیک ویکسین سینٹر کے بارے میں جانیں ۔

نیو ساوتھ ویلز  

نیو ساوتھ ویلز میں 623 نئے مقامی کووڈ  کیس سامنے آئے ہیں اور چھ افراد انتقال کر گئے ہیں ۔

لیز مور کے رہائشیوں کے لئے 11 اکتوبر تک گھروں میں محدود رہنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں یہ احکامات ان تمام افراد پر لاگو ہیں جو 28 ستمبر سے کسی بھی وقت لیز مور کے علاقے میں موجود تھے.

ہفتہ 2 اکتوبر کو نیو ساوتھ ویلزکی 16 سال سے زائد عمر کی  7۔67 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسین حاصل کرنے کے بعد نیو ساوتھ ویلز اپنے لاک ڈاون کے آخری ہفتے میں ہے ۔

اپنا ویکسین اپائنمنٹ بک کروانے کے لئے کلک کریں

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

اے سی ٹی میں آج 28 نئے مقامی کووڈ-19 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دو افراد انتقال کر گئے ہیں ۔

اس وقت 16 افراد ہسپتال میں ہیں جن میں سے پانچ افراد انتہائی نگہ داشت جبکہ ایک وینٹیلیشن پر ہے ۔

اے سی ٹی کے رہائشیوں میں سے اہل افراد کی 93 فیصد سے زائد آبادی ویکسین کی ایک خوراک حاصل کر چکی ہے ۔

اپنی ویکسین بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ کی ایکسپوژر سائٹ کی فہرست میں اضافہ ہوگیا کیونکہ ریاست میں سامنے آنے والا کووڈ 19 کیس 10 روز سے کمیونٹی میں موجود تھا ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 


Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand