کووڈ -19 اپ ڈیٹ : نیو ساوتھ ویلز کے طلباء کی اسکولوں میں واپسی ، وکٹوریہ میں ویکسینیشن کے لئے کوششوں کی تجدید۔

یہ 25 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ -19 اپ ڈیٹ ہے ۔

Students of Hunter School of the Performing Arts celebrate their return on campus in Sydney after months of lockdown.

Students of Hunter School of the Performing Arts celebrate their return on campus in Newcastle after months of lockdown. Source: Supplied by Hunter School of the Performing Arts

ویکسین کی دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر خوراک دستیاب ہو گی لیکن یہ منظوری سے مشروط ہے ۔

وکٹوریہ نے انڈیجنس آسٹریلنز میں ویکسین کی شرح بڑھانے کی کوششوں کی تجدید کی ہے ۔

نیو ساوتھ ویلز میں آج سے طلباء اسکولوں میں واپس آگئے ۔


 

وکٹوریہ

ریاست میں آج کووڈ – 19 کے 1،461 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک 20 سالہ خاتون بھی شامل ہیں ۔

وزیر صحت مارٹن فولے نے انڈینجس کمیونٹیز میں ویکسین کے حوالے سے شعور بڑھانے کے لئے اقدامات کی تجدید کا اعلان کیا ہے ۔ ایسی کمیونٹیز میں جہاں ویکسین کی شرح کم ہے پاپ اپ کلینکس کی سیریز شروع کی جائے گی ۔

ریاست میں ایب اوریجنل آسٹریلینز کی 12 سال یا اس سے زائد عمر کی تقریبا 80 فیصد آبادی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکی ہے جبکہ پوری ریاست میں اسی عمر کے افراد میں ویکسین کا تناسب 90 فیصد ہے ۔

جمعہ 29 اکتوبر سے ریاست میں عائد کووڈ پابندیوں میں مزید نرمی کی جارہی ہے جس میں بیرونی مقامات پر ماسک پہننے کی شرط کا خاتمہ اور ریجنل علاقوں میں سفر کی آزادی شامل ہے ۔

اپنی ویکسین اپائینمنٹ آج ہی بک کروانے کے لئے کلک  کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج کووڈ -19 کے 294 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

اسکول جانے والے تمام طلباء آج سے اپنی جماعتوں میں لوٹ رہے ہیں تاہم تمام اساتذہ اپنی نوکریوں پر واپس نہیں آ سکیں گے کیونکہ  اساتذہ کے لئے ویکیسن کی مکمل خوراک حاصل کرنا لازمی ہے ۔

پرئیمئر ڈومنیک پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے تقریبا 95 فیصد اساتذہ مکمل ویکسین حاصل کر چکے ہیں جس کے باعث ہم اپنے طلباء کو محفوظ انداز میں واپس اسکولوں میں لانے کے اہل ہو پائے ہیں ۔ یہ ایک غیر معمولی کوشش ہے ۔

گریٹر سڈنی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اگست سے منسوخ غیر فوری انتخابی سرجریزبھی دوبارہ شروع ہو گئی ہیں ۔

اپنے قریبی ویکسین سینٹرسے متعلق جاننے کے لئے کلک کریں۔

کوئینز لینڈ

کوئینز لینڈ میں آج کرونا وائرس کا کوئی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے 


اپنی ویکسین بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ24 گھنٹے

اے سی ٹی میں کرونا وائرس کے نو نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔

ناردن ٹریٹری کل سے گھر میں14 روزہ قرنطینہ کا پائلٹ پرگرام شروع کر رہی ہے ۔

کووڈ-19 ٹاسک فورس کے کمانڈر ڈیفینس ،لیفٹینیںٹ جنرل جان فرےون نے اعلا ن کیا ہے کہ آے ٹی اے جی آئی سے منظوری پر ویکسین کی دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر خوراک دستیاب ہو گی ۔

  

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

 


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

 

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language

 


 

نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

 

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.

 


 

ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 

NSW 


 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand