کووڈ اپ ڈیٹ : وکٹورین صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے ، کوئینز لینڈ تسمانیہ کے کچھ علاقوں پرپابندیاں نافذ کر رہا ہے

یہ 16 اکتوبر کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ اپ ڈیٹ ہے ۔

Rapid Antigen test administer by a TLC Healthcare in Brighton, Melb

دانش‌آموزان یک مکتب در حال دریافت آزمایش آنتی‌ژن در ملبورن Source: AAP/James Ross

  • وکٹوریہ میں کووڈ – 19 کے 1،993 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
  • نیوساوتھ ویلز میں دو ماہ کے دوران پہلی مرتبہ یومیہ کووڈ کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر آگئی ۔
  • اے سی ٹی نے نیو ساوتھ ویلز کے مزید علاقوں پر سے لاک ڈاون پابندی ختم کردی ۔
  • ساوتھ تسمانیہ آج لاک ڈاون کے پہلے دن میں داخل ہو گیا۔

 وکٹوریہ :

وکٹوریہ میں 1،993 نئے مقامی کیسز اور سات ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ۔

وکٹوریہ میں کووڈ-19 کمانڈر جیرون ویمرکا کہنا ہے کہ کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والے 15 سالہ لڑکے کو مزید طبعی مشکلات بھی درپیش تھیں ۔

ریاست میں اس وقت 21،600 فعال کیسز موجود ہیں جبکه آج کی ہلاکتوں کے بعد حالیہ آوٹ بریک سے اموات کی تعداد 138 ہوگئی ہے ۔

انتہائی نگہ داشت میں  163 افراد ہیں جن میں سے 160 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں ۔

ریاست میں موجود16 سال یا اس سے زائد 88.5 فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر لی ہے جبکہ 64.3 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکی ہے ۔

اپنی ویکسین اپائینمنٹ بک کرانے کے لئے کلک کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج  کووڈ -19 کے 319 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اس رپورٹنگ اوقات کارمیں 66311 ٹیسٹ کئے گئے

ریاست تیزی سے 16 سال یا اس سے زائد آبادی کے لئے ویکسین کی دو خوراکوں کی اسی فیصد شرح کے تک پہنچ رہی ہے جس کے بعد لاک ڈاون پابندیوں میں مزید نرمی کا ماکان ہے ۔

ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 78.8 فیصد آبادی نے ویکسین کی مکلم خوراک حاصل کر لی ہے ۔

اپنی ویکسین بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

اے سی ٹی میں آج کووڈ 19 کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو گذشتہ 18 دن میں کم ترین تعداد ہے ۔

تسمانیہ میں آج کووڈ 19 کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ پرئیمئر پیٹر گٹوین نے لاک ڈاون میں موجود افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں ۔

کوئینزلینڈ نے تسمانیہ کے کچھ علاقوں سے آنے والے مسافروں پر اتوار 17 اکتوبر شب ایک بجے سے پابندی نافذ کر دی ہے ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 


Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand