عارضی ویزوں پر مقیم تارکین وطن کی مستقل ویزوں کی درخواستوں کو طویل انتطار کا سامنا

عارضی ویزوں پر مقیم تارکین وطن کی مستقل ویزوں کی درخواستوں کو طویل انتطار کا سامنا ہے ۔ عارضی ویزہ رکھنے والے مستقل رہائش کے ویزے permanent residency کے لیے طویل انتظار پر ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مائیگرنٹ ورکرز سنٹر کی ایک رپورٹ کت مطابق پچھلے چار سالوں میں ویزوں کی کچھ کٹیگریز میں پروسیسنگ کا وقت دوگنا ہو گیا ہے۔

Campaigners rally against visa delays (SBS).jpg
عارضی ویزوں پر آنے والے تارکین وطن مستقل رہائشی ویزوں میں طویل تاخیر کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔
چینی نژاد پارڈ ٹین کا کہنا ہے کہ نہوں نے دو سال قبل مستقل رہائش کے لیے اپنی دستاویزات جمع کرائی تھیں۔مگر اب تک ان کی ویزے کی درخواست کا نتیجہ التوا میں ہے

مائیگرنٹ ورکرز سنٹر کی رپورٹ نئے تارکین وطن کی آسٹریلیا کو حقیقی معنوں میں اپنا گھر بنانے کی کوششوں کی ایک سنگین تصویر پیش کرتا ہے۔
اس رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ 887 ذیلی طبقے کے ہنر مند علاقائی ویزوں کے لیے پراسیسنگ کے وقت کے ساتھ برجنگ ویزا رکھنے والوں کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ اور ویزے لگنے کی مدت دو سال تک پہنچ گئی ہے۔
آجر کے زیر کفالت ون ایٹھ سکس ویزے کے درخواست دندگان کی انتظار مدت ایک سال تک بڑھ چکی ہے جبکہ مرکز کے چیف ایگزیکٹو میٹ کنکل کا کہنا ہے کہ 189 ہنر مند آزاد ویزوں پر رہنے والوں کو مستقل رہائشی بننے کے لیے 39 ماہ کے انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کام کرنے والے ورکرز کی کمی سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک سے مزید کارکنوں کی ضرورت ہے،جس کے باعث ملک میں پہلے سے مقیم عارضی ویزی رکھنے والوں میں بے چینی اور بڑھ رہی ہے

ریلی کے منتظمین نے محکمہ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے ویزا کی پروسیسنگ کو ترجیح دیں جو پہلے سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں ۔ ان میں کچھ ۵ سالوں سے اپنے عارضی ویزے کو مستقل ویزے کی تبدیلی کے منتظر ہیں۔

مائیگرنٹ ورکرز سینٹر کی ایک کمیونٹی ورکر ہانیہ ڈیوس خود ان لوگوں میں سے ایک ہیں۔
البنیز حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سابقہ حکومت کی طرف سے چھوڑے گئے بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سے نمٹنے کو فوری ترجیح قرار دے رہی ہے۔۔
لیکن ان عارضی ویزوں پر مقیم افراد کا صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔
_________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
 “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
Spotify Podcast
Apple Podcasts
Google Podcast
Stitcher Podcast

شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Gareth Boreham, SBS World News
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand