رواں ماہ سے یہ پابندی عمل میں لائی گئی ہے سے دیر آید درست آید قرار دیا جارہا ہے۔
آسٹریلیا کی تمام ریاستوں اور خطوں کی مقامی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکراتی سلسلے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ مصنوعی پتھر بنیادی طور پر کچن میں بینچ ٹاپ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اسے بنانے والے کاریگر اور کان کنی کرنے والے افراد کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
اس موضوع پر ماہر امراض تنفس ڈاکٹر ظفر عثمانی نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ ہر وہ شخص جو ان پتھروں کے کاروبار سے وابستہ ہیں وہ خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ یہ اینجینیئرڈ اسٹون پیپھڑوں کے کینسر کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔
اپنے تجربے کی بنیاد پر ڈاکٹر عثمانی نے کہا کہ آسٹریلیا میں حالیہ نافذ کی گئی پابندی خاصی موثر ثابت ہوگی۔