حکام لوگوں کو متنبہ کر رہے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی موسم اور قدرتی آفات کی وارننگز پر نظر رکھیں۔ سال 2019 اور 2020 کی جھاڑیوں کی آگ کی شدت، جسے سیاہ موسم گرما کی جھاڑیوں کی آگ کے نام سے جانا جاتا ہے، کا اثر پورے ملک پر محسوس کیا گیا تھا۔ اس دوران کم از کم 34 افراد، جن میں سات فائرفائٹرز بھی شامل تھے، اس تباہ کن آگ میں ہلاک ہوئے - یہ دہائیوں میں ملک میں دیکھی جانے والی سب سے بدترین آگ تھی۔
آسٹریلیا میں موسم گرما کی آمد پر جنگلات کی آگ سے نمٹنے کی کوششوں میں تیزی

Australia is preparing for a bushfire season this summer, as the nation still recalls the horrors of the Black Summer bushfires in 2019 and 2020. Credit: AAP
آسٹریلیا میں موسم گرما کی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی میں یہاں جنگلات میں ممکنہ اور خطرناک آتشزدگی کے خدشات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ یہاں اب بھی سال 2019 اور 2020 میں بلیک فائر کی یادیں تازہ ہیں جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرانے والی ہے۔
شئیر