لندن میں کیا رکھا ہے؟ کیوں اتنے زیادہ آسٹریلیئنز وہاں کا رخ کر رہے ہیں؟

London

London Credit: megapixel

لندن کی سڑکوں پر چلتے پھرتے آپ کو انگریزی زبان کا آسٹریلوی تلفظ واضح طور پر سنائی دیگا اور کیوں نہیں کیوںکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں لگ بھگ 87 ہزار اوزیز بسے ہوئے ہیں۔


ایس بی ایس اردو کے ایگزیکیٹیو پروڈیوسر ریحان علوی کے بقول اس حقیقت کے پس پردہ عوامل بہت سارے ہیں۔

ریحان علوی اپنے حالیہ دورہ یورپ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہاں بسنے والے افراد کی ترجیحات اور طرز زندگی خاصی مختلف ہے اور یہی ان کے فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہے۔

لندن میں مقیم آسٹریلیوی ہائی کمیشنر سٹیفن سمتھ کہتے ہیں کہ لندن ہمیشہ سے ہی اوزیر کی من پسند جگہوں میں سے ایک رہا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ یہاں بسنے والے آسٹریلیئنز کے ساتھ ساتھ سیاحت کی غرض سے یہاں آنے والوں کی تعداد بھی خاصی نمایاں ہے۔

ان کے بقول اس کے پیچھے پرانے اور خوشگوار تعلقات کی ایک تاریخ موجود ہے۔

ان سب کے باوجود، ایسا نہیں ہے کہ لندن میں سب کچھ چکا چوند ہے۔

پھر بھی، یہاں بسنے والے آسٹریلیئنز کا مشورہ ہے کہ اگر آپ لندن آنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ بری جگہ ہرگز نہیں۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand